امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی۔
اسرائیل کو ساڑھے 6 ارب ڈالر کے فوجی ساز و سامان کی فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔
3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالر کی لائٹ وہیکلز کی فروخت کی منظوری دی گئی۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ایران کی مسلح افواج نے ایک امریکی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے، جو مبینہ طور پر ایرانی فضائی حدود میں گرائے گئے لڑاکا طیارے سے ایجیکٹ ہونے کے بعد زمین پر اترا تھا۔
امریکی نیوز سائٹ اکسیوز نے امریکی عہدیدار اور ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے سیکیورٹی خدشات پر نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے نائب سفیر سعادت آغا جانی کو امریکا بدر کر دیا۔
امریکی انٹیلیجنس کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایران مسلسل امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود اب بھی اپنی اہم فوجی صلاحیت کا بڑا حصہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔
کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اسرائیلی صدر پر ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پرزور دیا ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے آرمی چیف آف اسٹاف کو ہٹانے کے بعد مزید دو سینئر فوجی اہکاروں، ڈیوڈ ایم ہاڈن اور ولیم گرین جونیئر، کو بھی برطرف کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سی ایم اے سی جی ایم کربی نامی جہاز ایرانی ساحل کے ساتھ سفر کرتا ہوا عمان کے قریب سمندر میں داخل ہوا۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں گیس کمپلیکس پر انٹرسیپٹر کا ملبہ گرنے سے آگ بھڑکنے کے بعد حبشان گیس تنصیبات کو بند کر دیا گیا۔
آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران 3 بڑے بحری جہازوں نے عمان کے ساحل کے ساتھ متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے گزرنے کی کوشش کی جسے عالمی توانائی منڈی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ فراہم کردہ ملبے کی حتمی شناخت ممکن نہیں۔
امریکا کی بری فوج کے سربراہ جنرل رینڈی جارج کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کی وجہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے ساتھ سینئر فوجی افسران کی ترقیوں اور فوجی فیصلوں کے اختیار پر شدید اختلافات بتائے جا رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک حملے کے بعد حزب اللّٰہ کے 15 ارکان کو شہید کر دیا۔
کویت کی بڑی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس سے کئی آپریشنل یونٹس میں آگ بھڑک اٹھی۔
امریکی جریدے میں شائع اپنے مضمون میں جواد ظریف نے ایران کے لیے حکمتِ عملی پیش کی ہے۔
میانمار کے آرمی چیف من آنگ ہلینگ صدر منتخب ہوگئے۔
امریکی بحریہ کے مطابق پانچ روز کے دوران جہاز کے اسپلٹ میں ضروری مرمت کی گئی۔
متحدہ عرب امارات نے دبئی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے ڈیٹا سینٹر پر ایرانی حملے کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دے دیا۔