مشرقی کانگو میں میں کان بیٹھنے کے واقعے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق مشرقی کانگو میں کولٹن کان بیٹھ گئی۔ حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی۔
گورنر کے ایک مشیر کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد دو سو سے زائد ہے۔
امریکا کے محکمہ انصاف نے بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق گزشتہ روز مزید ہوش ربا دستاویزات جاری کی ہیں۔
سابق سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ڈاکٹر محمد البرادعی نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف دھمکیاں عراق جنگ سے پہلے جیسی صورتحال ہے، ایسا ہی عراق کیخلاف غیر اخلاقی اور غیر قانونی جنگ سے پہلے کیا گیا تھا۔
برطانوی دفتر برائے قومی شماریات او این ایس کے اعدادو شمار کے مطابق سال بہ سال ستمبر تک 2 لاکھ 14ہزار 816 جنسی جرائم کے کیس ریکارڈ کیے گئے جن کی شرح میں 8 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالر کی لائٹ وہیکلز کی فروخت کی منظوری دی گئی۔
جنوبی افریقہ نے اسرائیلی سفارتکار کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔
سی این این کےسابق اینکر ڈان لیمن کو گرفتار کر لیا گیا، واشنگٹن سے امریکی اخبار کے مطابق ڈان لیمن کی گرفتاری مینیسوٹا چرچ احتجاج سے متعلق الزامات کے تحت عمل میں آئی۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے، امید ہے ایران کے اندرونی مسائل بیرونی مداخلت کے بغیر ایرانی عوام پرامن طریقے سے حل کرلیں گے۔
شام کی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان ایک جامع معاہدہ طے پاگیا ہے۔دمشق سے خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت کرد فورسز اور انکی انتظامیہ کو بتدریج مرکزی ریاست میں ضم کیا جائے گا۔
حماس نے اسرائیل سے غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کھولنےکا مطالبہ کیا ہے۔
ترک صدر طیب اردوان اور انکے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
یو اے ای کی ریاست شارجہ میں بارش کے دوران خطرناک کرتب دکھانے پر پولیس نے 8 گاڑیاں ضبط کرلیں۔ شارجہ پولیس نے کارروائی کرکے 8 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مزید بات چیت پر بھی زور دیا ہے اور کہا ہے کہ امید ہے کہ، فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے۔
انتہا پسند عناصر کی جانب سے عبادت گاہوں پر حملے، دھمکیاں اور تشدد معمول بنتا جا رہا ہے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں ماڈل بننے کی خواہشمند خاتون نے شوہر کے مزاحیہ تبصرے سے دل برداشتہ ہو کر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
دہلی پولیس کی 27 سالہ اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹِکس (SWAT) کمانڈو کاجل چوہدری کو اس کے شوہر انکور نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا۔