• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، جنسی جرائم کے اوسطاً 588 کیسوں کے ساتھ شرح ریکارڈ حد تک بڑھنے کا انکشاف

برطانیہ میں جنسی جرائم کے اوسطاً 588 کیسوں کے ساتھ شرح ریکارڈ حد تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی دفتر برائے قومی شماریات او این ایس کے اعدادو شمار کے مطابق سال بہ سال ستمبر تک 2 لاکھ 14ہزار 816 جنسی جرائم کے کیس ریکارڈ کیے گئے جن کی شرح میں 8 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ نے او این ایس شماریات کے اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ منشیات فروشی اور دکانوں سے چوری کے واقعات کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے‘ جبکہ جنسی زیادہ کے کیس کی شرح خطرناک حد تک بڑھی ہے۔

اب تک عصمت دری کے واقعات میں تقریباً  آٹھ فیصد اضافہ تشویش کی لہر مانی جا رہی ہے۔ تازہ ریکارڈ کے مطابق جنسی زیادتی کے 74 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے جو روزانہ تقریباً 6 سو واقعات کے برابر بنتے ہیں، سال 2003 میں یہ تعداد 57 ہزار ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ چوری کی شرح بھی نمایاں بڑھی ہے جبکہ منشیات کی اسمگلنگ کے جرائم میں 38 فیصد اضافے سے 75 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔

منشیات رکھنے کے جرائم میں پندرہ فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ لاکھ کیسز سامنے آئے ہیں، سال میں تقریباً 83 ہزار کے قریب ڈکیتی کی وارداتیں ریکارڈ ہوئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید