• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف عراق جنگ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے: سابق سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

سابق سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ڈاکٹر محمد البرادعی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
سابق سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ڈاکٹر محمد البرادعی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سابق سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ڈاکٹر محمد البرادعی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دھمکیاں عراق جنگ سے پہلے جیسی صورتِ حال ہے، ایسا ہی عراق کے خلاف غیر اخلاقی اور غیر قانونی جنگ سے پہلے کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAE) کے سابق سربراہ ڈاکٹر محمد البرادعی نے کہا ہے کہ لگتا آج انسانی زندگی اور علاقائی تباہی کو مسئلہ ہی نہیں سمجھا جا رہا اور ہم یہ کبھی سیکھنا ہی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یک طرفہ دھمکیاں ایسے وقت جاری ہیں جب ایران کی جانب سے کوئی واضح یا موجود خطرہ نظر نہیں آ رہا۔

ڈاکٹر محمد البرادعی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران پر حملوں کی دھمکیاں عراق جنگ کی تیاریوں جیسی گونج رکھتی ہیں، یہ صورتِ حال بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید