امریکا کے محکمۂ انصاف نے بدنامِ زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق گزشتہ روز مزید ہوش ربا دستاویزات جاری کی ہیں۔
امریکی محکمۂ انصاف نے 35 لاکھ سے زائد صفحات عوام کے لیے جاری کیے ہیں، نئی ریلیز میں 2 ہزار سے زائد ویڈیوز اور 1 لاکھ 80 ہزار تصاویر شامل ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد کی شناخت چھپانے کے لیے کچھ حصے ایڈیٹ کیے گئے ہیں جبکہ اہم شخصیات اور سیاست دانوں کے نام نہیں چھپائے گئے۔
واضح رہے کہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال اور عالمی اشرافیہ سے تعلقات رکھنے کے سنگین الزامات تھے۔
ایپسٹین 2019ء میں امریکی جیل میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا تھا جس کی موت آج تک معمہ بنی ہوئی ہے۔