• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے 11 ججز نے حلف اٹھا لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 11 ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔

تقریب میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سمیت دیگر سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار علی اکبر، جسٹس احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال اور جسٹس محمد جواد ظفر شامل ہیں۔

جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد، جسٹس سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ، جسٹس عبہر گل خان بھی لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ججز میں شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید