اسلام آباد (طاہر خلیل /عاصم جاوید) صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائی کورٹ کے 11ایڈیشنل ججز کو مستقل جبکہ ایک ایڈیشنل جج کی مدت میں 6ماہ توسیع کی منظوری دیدی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت نے آرٹیکل 193کے تحت 11ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی۔ مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہیر گل خان شامل ہیں۔