• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر سال نیوزی لینڈ جتنی آبادی پیدا کر رہے ہیں: وفاقی وزیرصحت

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی کے سلسلے کو روکنا ہے، یہاں ہم ہر سال نیوزی لینڈ جتنی آبادی پیدا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِصحت مصطفیٰ کمال نے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہر کے 4 اسپتالوں کو مکمل سہولتوں کے ساتھ 24 گھنٹوں کا اسپتال بنا رہے ہیں جہاں مختلف امراض کے ماہرین بھی ہیلتھ کیئر سینٹر میں موجود ہوں گے۔

انہوں بتایا کہ ہیلتھ کیئر کے نظام کو ہیلتھ کیئر بنانا ہے یہ سک کیئر ہے، دنیا میں اس سے چھوٹی جگہوں پر سیکنڈری ہیلتھ سینٹر ہوتے ہیں، اس جگہ کو لوگوں کی آگاہی فراہم کرنے کا ادارہ بھی بنانا ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ بیماریوں سے بچنے کے لیے حکومت 13 ٹیکے لگاتی ہے اور دنیا میں کینسر کا علاج ہے لیکن پولیو کا علاج نہیں ہے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی کے سلسلے کو روکنا ہے، ہر سال پاکستان میں 62 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں جو نیوزی لینڈ کی آبادی کی برابر ہے۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ حاملہ ہونے کے دوران 10 ہزار مائیں انتقال کر جاتی ہیں۔

صحت سے مزید