• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید اجمل کا پی سی بی سے کیمرون گرین کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کیمرون گرین کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

سعید اجمل کا کہنا ہے کہ کیمرون گرین نے عثمان طارق کے خلاف گراؤنڈ میں جو ری ایکشن دیا وہ قابلِ افسوس تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ کیمرون گیرن کی حرکت افسوسناک تھی۔ عثمان طارق کے ایکشن سے مسئلہ ہے تو آئی سی سی سے بات کریں گراؤنڈ میں اشارے کرنے کی ضرورت نہیں۔

سابق بولر کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کی عزت ہے، میچ ریفری کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا۔

انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کیمرون گرین کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے تاکہ کوئی اور گراؤنڈ میں ایسی حرکت نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے غیر روایتی بولنگ ایکشن کی نقل اتاری تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید