کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان 63 فیصد شرحِ خواندگی کیساتھ جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے ،مالدیپ سر فہرست، پاکستان میں مردوں کی شرح خواندگی 73 فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی صرف 54فیصد ہے، رپورٹ ،وفاقی ادارہ شماریات کےاعداد وشمارپرشرح خواندگی سےمتعلق فافن کی جنوبی ایشیائی ممالک پر جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کےمطابق پاکستان کی مجموعی شرح خواندگی 63فیصد ہےجو جنوبی ایشیا کےدیگرممالک کے مقابلےمیں سب سےکم ہے، 2018-19 کےمقابلےمیں شرح خواندگی میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔