آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز کے صدر راجہ زیب خان، سیکریٹری جنرل راجہ فاروق حیدر، نائب صدر راجہ قمر زیب اور دیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات کشمیر کاز کے لیے بڑا اور نا قابلِ تلافی نقصان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی مؤثر نمائندگی کی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، وہ متعدد دفعہ نیدرلینڈز بھی تشریف لائے اور کشمیر پیس فور م نیدر لینڈز کے عہدیداروں کے ساتھ ڈچ وزارتِ خارجہ ڈچ پارلیمنٹیرین کے وزراء سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ نیدر لینڈز میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی غمزدہ ہے اور بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہے کہ اللّٰہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔