• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بیرسٹر سلطان محمود جگر کے کینسر کے باعث اسلام آباد میں زیر علاج تھے

ترجمان حکومت آزاد جموں و کشمیر کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود کی نماز جنازہ کل دن 4 بجے کرکٹ اسٹیڈیم میرپور میں ادا کی جائے گی۔

صدر آزاد کشمیر کے انتقال پر آزاد کشمیر حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود 25 اگست 2021 کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ وہ 1996 سے لے کر 2001 تک آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم بھی رہے۔ 

علم میں رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے فروری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے ایک سال بعد ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں انہیں اپنے 25 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلی مرتبہ شکست ہوئی تھی۔ 

تاہم وہ 2019 میں میرپور میں ہوئے ضمنی انتخاب میں دوبارہ ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔ 

قومی خبریں سے مزید