• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ: شاہد آفریدی نے پاکستان کے بائیکاٹ کو آئی سی سی کیلئے امتحان قرار دیدیا

شاہد آفریدی — فائل فوٹو
شاہد آفریدی — فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے بائیکاٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے لیے ایک اہم امتحان قرار دے دیا۔

سابق کپتان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان کے فیصلے کی تائید کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا آیا ہوں کہ کرکٹ وہ دروازے بھی کھول سکتی ہے جو سیاست بند کر دے، تاہم اس بات پر افسوس ہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں حکومتِ پاکستان کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں۔

انہوں نے اس موقع کو آئی سی سی کے لیے ایک اہم امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آئی سی سی محض بیانات کے بجائے عملی فیصلوں کے ذریعے یہ ثابت کرے کہ وہ ہر رکن کے لیے غیر جانبدار، خودمختار اور منصفانہ ادارہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہی وہ موقع ہے جب آئی سی سی کو قائدانہ مظاہرہ کرتے ہوئے اعتماد بحال کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہو گا، پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکا ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید