پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
فواد عالم نے پاکستان ٹیم کےلیے ورلڈ کپ گانا ’کرکٹ جنون‘ بنا لیا جس کا ٹیزر بھی جاری کردیا ہے۔
اپنے پہلے گانے سے متعلق فواد عالم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کیلئے بنایا جانے والا یہ گانا 5 فروری کو ریلیز ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ گانے کے بول اور دھن واجد سعید جبکہ وڈیو ڈائریکٹر محسن طلعت ہیں۔
علم میں رہے کہ فواد عالم 19 ٹیسٹ میچز، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
فواد عالم 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کا بھی حصہ تھے۔