وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا کا جن بے قابو ہے، جس نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے۔
ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے پہلے سرحدوں پھر پانی پر پولرائزیشن کی کوشش کی، اب کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا کا جن بے قابو ہورہا ہے، کھیل تو امن کا گہوارہ ہوتے ہیں جب کھلاڑی میدان میں اترتے ہیں، رنگ و نسل اور زبان پیچھے رہ جاتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کھیل کے میدان میں سب اپنی صلاحیتوں سے ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہی کھیلوں کا حسن ہے اور کرکٹ جیسے کھیل کو سیاسی بنانا بھارت کا بہت ہی گھناؤنا اقدام ہے۔
سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کا احتجاج اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔