• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: مائننگ کی لیز لےکر کان کنی نہ کرنے والی 268 کمپنیوں کو نوٹس جاری

بلوچستان کے محکمہ معدنیات نے صوبے میں مائننگ لیز لائسنس لے کر کان کنی نہ کرنے والی 268کمپنیز اور شخصیات کو نوٹسز جاری کردئیے، 30روز میں جواب جمع نہ کرانے والوں کے مائننگ لیز لائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل بلوچستان کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع کوئٹہ، بولان، دکی، ہرنائی، چاغی، قلات، خاران، خضدار، لسبیلہ، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، زیارت، واشک، ژوب، تربت میں مائننگ لیز لائسنس لے کر کان کنی نہ کرنے والی 268 کمپنیز اور شخصیات کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

سب سے زیادہ 76کمپنیز اور شخصیات کو نوٹسز ضلع چاغی میں جاری کئے گئے ہیں، ان افراد نے ماربل، کرومائٹ، آئرین اور کی معدنیات کیلئے لیز الاٹ کرائی ہوئی ہیں۔

نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ لیز ہولڈرز نے بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کو غیر پیداواری رکھا ہوا ہے، 30 روز میں جواب جمع نہ کرانے والوں کے مائننگ لیز لائsنس منسوخ کردئیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید