• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وافی انرجی پاکستان کا 100 ملین ڈالر تک سرمایہ کاری کا عندیہ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیر کو معاشی استحکام کو برقرار رکھنے، زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے فروغ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بات انہوں نے وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس نے آئندہ دو سے تین برسوں میں پاکستان میں 100ملین امریکی ڈالر تک ممکنہ سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔ملاقات کے دوران کمپنی کی موجودہ سرگرمیوں، آئندہ سرمایہ کاری کے امکانات اور آئل مارکیٹنگ و توانائی کے شعبے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔یہ ملاقات وزارتِ خزانہ میں منعقد ہوئی، جس میں وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے وفد کی قیادت جاوید اختر، چیف فنانس آفیسر، اسیاڈ گروپ (بورڈ ممبر)، وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نے کی۔ وفد میں زبیر شیخ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، اور ضرار محمود، چیف فنانس آفیسر، وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ بھی شامل تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام حکومت کی اقتصادی حکمتِ عملی کا بنیادی ستون ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے ناگزیر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید