پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی ایک نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں کبریٰ خان کو شازیہ وجاہت کے ساتھ خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کے مشہور گانے ’نینوں والے نے‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی اس نئی ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید کچھ روز قبل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔
اس جوڑی کی شادی کی تقریبات میں قریبی رشتے داروں کے علاوہ شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔
خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی شادی کی تقریبات کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور شادی کی مبارک باد بھی دی جا رہی ہے۔