• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں قبرستانوں کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سٹی وارڈنز تعینات

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ڈائریکٹر قبرستان کے ایم سی اقبال پرویز نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے ماتحت قبرستانوں میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اقبال پرویز کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے احکامات پر تمام قبرستانوں میں شہریوں کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، 38 قبرستانوں میں لائٹنگ اور پانی کے ٹینکرز کے انتظامات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے زیرِ انتظام شہریوں کی رہنمائی کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے۔

اقبال پرویز کا کہنا ہے کہ قبرستانوں کے اطراف ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے سٹی وارڈنز بھی تعینات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ آج شب برأت کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مرحومین کی قبروں پر جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید