• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے بیٹی اور بھابھی کی ملاقات

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابی مہر النساء کی ملاقات ہوئی۔ دونوں خواتین نے ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کا پیغام بیرسٹر گوہر کو پہنچا دیا۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد بشری بی بی کی فیملی نے بیرسٹر گوہر کا شکریہ ادا کیا، ملاقات کیلئے بشری بی بی کی فیملی کو آج اڈیالہ جیل پہنچنے کیلئے خصوصی پیغام بھیجا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے اپنی فیملی کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے پیغام دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر اپنی مرضی سے علاج کروایا۔ 

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے تصدیق کی کہ بانی کو جیل سے اسپتال لے جایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید