• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: والدین کے آن لائن گیم پر پابندی لگانے پر 3 بیٹیوں نے نویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی

— فائل فوٹوز
— فائل فوٹوز

بھارت میں 3 کم عمر بہنوں نے مبینہ طور پر آن لائن گیمنگ کی لت پر والدین کی پابندی کے بعد خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں 3 کم عمر بہنوں نے اس وقت اپنے اپارٹمنٹ کی نویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی جب ان کے والدین نے انہیں آن لائن گیمنگ سے روکنے کی کوشش کی۔

خودکشی کرنے والی لڑکیوں کی شناخت 12 سالہ پاکھی، 14 سالہ پراچی اور 16 سالہ وشیکا کے طور پر ہوئی ہے، تینوں بہنیں دن بھر کے تمام کام ایک ساتھ کیا کرتی تھیں۔

پولیس کے مطابق تینوں بہنوں کو عالمی وباء کووِڈ-19 کے دوران آن لائن گیمز کی لت لگی تھی اور وہ ایک ٹاسک پر مبنی آن لائن گیم ’کوریَن لو گیم‘ کھیلتی تھیں۔

ان کے والدین کا کہنا ہے کہ تینوں بہنیں آن لائن گیمنگ کے سبب باقاعدگی سے اسکول بھی نہیں جا رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب تقریباً 2 بجے غازی آباد کی رہائشی ٹاؤن شپ بھارت سٹی میں پیش آیا، پولیس موقع پر پہنچ کر واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید