قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔
بچی کو تشویش ناک حالت میں پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قصور اور پھر وہاں سے جنرل اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔
ایم ایس جنرل اسپتال لاہور نے بچی کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔
وزیرِ قانون پنجاب رانا محمد اقبال نے قصور میں 4 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کر لی اور انہیں ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو متاثرہ بچی کے بہترین علاج کی ہدایت دی اور کہا کہ معصوم بچی کے ساتھ ظلم کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔
واضح رہے کہ قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں 4 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے بعد بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، نامعلوم ملزمان پر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، اس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔