بسنت ……
سڑکیں کہانیوں سے بھری ہوئی ہیں۔
ایک کہانی رکشا دھکیلتے آدمی کی ہے،
دوسری سبزی خریدتی بوڑھی عورت کی۔
ایک کہانی اسکول جاتے معصوم بچے کی ہے،
دوسری آفس جاتے اس کے باپ کی۔
گداگر بھی ایک کہانی ہے، مداری بھی ایک قصہ۔
یہ رنگ رنگ کہانیاں ہمارے گرد بکھری ہوئی ہیں۔
ٹھیک ان رنگ برنگی پتنگوں کی طرح،
جن سے بسنت کے تہوار میں آسمان سج جاتا ہے۔
اور ان میں سب سے اثر انگیز کہانی اُن لوگوں کی ہے،
جنہوں نے اپنی زندگی اوروں کے نام کر دی۔
جیسےعبدالستار ایدھی، جیسے ڈاکٹر رتھ فاؤ۔