• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنماؤں کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات، بانی کی رپورٹس فراہم کرنے کی درخواست

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات اور میڈیکل رپورٹس پر یادداشت پیش کر دی۔

 اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنی یادداشت رجسٹرار سپریم کورٹ کو پیش کر دی ہے اور دوبارہ درخواست کی ہے کہ بانی کی رپورٹس فراہم کی جائیں۔

لطیف کھوسہ نے بتایا کہ پمز میں ریٹینا کے علاج کے لیے کوئی ماہر ڈاکٹر موجود نہیں، اس لیے درخواست کی گئی ہے کہ شفا انٹرنیشنل کے ڈاکٹر کو بھیجا جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کا دوبارہ چیک اپ کرایا جائے۔

سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم آج بھی آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ ملک پھلے پھولے اور ترقی کرے۔

قومی خبریں سے مزید