• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں محفوظ طریقے سے بسنت منائی جا رہی ہے: مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب—فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب—فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں محفوظ طریقے سے بسنت منائی جا رہی ہے۔

لاہور میں ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر 15 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈیڑھ سال کی محنت ہے جو آج بسنت منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  لاہور میں 512 بسیں اس وقت مفت چلائی جا رہی ہیں۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا ہے کہ خوشیوں کا تہوار ہے، خوشیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہونا چاہیے، آج بچے اپنی ثقافت منا رہے ہیں اور میں سلیوٹ پیش کرتی ہوں یہ ایک نڈر فیصلہ تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لاہور کے لوگ ایس او پیز پر عمل کریں، یہاں کے لوگ مثال قائم کریں کہ بسنت محفوظ طریقے سے منائی جا سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید