• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو: سفارت خانہ پاکستان میں یومِ یکجہتی کشمیر پر تصویری نمائش

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سفارت خانہ پاکستان میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک پُر وقار اور سنجیدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، سفارت کاروں، ماہرینِ تعلیم اور جاپانی دوستوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر برائے جاپان عبدالحمید نے کہا کہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت تسلیم شدہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر موجود قدیم ترین تنازعات میں سے ایک ہے اور اس کا منصفانہ اور پُرامن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔

سفیرِ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری پابندیاں، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور طویل فوجی موجودگی کے باعث کشمیری عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس سنگین صورتِ حال کا نوٹس لے اور بامعنی مکالمے اور سفارتی کوششوں کے ذریعے مسئلے کے حل میں کردار ادا کرے۔

تقریب کے دوران صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

اس موقع پر ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید