ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے افسر پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کے دفتر میں حبس بے جا میں قید نوجوان کی بازیابی کے معاملے میں افسر پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ متاثرہ نوجوان این سی سی آئی افسر کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی حق رکھتا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے این سی سی آئی اے افسر کو 10 تاریخ کو دوسرے لاپتہ نوجوان کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل این سی سی آئی اے افسران نے 2 نوجوانوں کو آن لائن فراڈ کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔
بیلف کے مطابق اہلخانہ کی درخواست پر عدالت نے این سی سی آئی اے دفتر پر چھاپا مار کر ایک نوجوان کو بازیاب کرایا تھا جبکہ دوسرا نوجوان دفتر میں موجود نہیں تھا۔