• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو(فائل فوٹو)۔
بلاول بھٹو(فائل فوٹو)۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے خاندان نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن میں ینگ لیڈرز کے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ دنیا میں امن اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، نوجوان نسل دنیا میں مثبت تبدیلی کیلئے بھر پور کردار ادا کرے۔  

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عدم برداشت کے مقابلے میں مکالمے کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان پر امن اور ذمے دار ریاست ہے۔

قومی خبریں سے مزید