سندھ حکومت نے اسلام آباد دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کےلیے کلچرل نائٹ موسیقی پروگرام منسوخ کردیا۔
صوبائی حکومت نے کراچی میں کلچرل نائٹ موسیقی پروگرام ترتیب دیا تھا، جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے اعزاز میں موسیقی پروگرام کے بغیر سادگی سے عشائیہ دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں مسجد اور امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 169 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ترلائی میں واقع امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خود کش دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا تھا۔