وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد جمع کر لیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شواہد جمع کرنے کے لیے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی لی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی، حملہ آور نے راستے میں 2 اور ہال کے اندر داخل ہو کر 6 گولیاں چلائیں، تحقیقاتی اداروں کو تمام گولیوں کے خول جائے وقوع سے مل گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے مسجد کے ہال میں جا کر خود کش دھماکا کیا، حملے میں 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، جس میں بال بیرنگز کی تعداد زیادہ تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں داخلے سے روکنے پر حملہ آور نے خود کو گیٹ پر اڑا لیا تھا۔