• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سانحۂ اسلام آباد کے بعد  لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پبلک مقامات اور مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے۔

سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران فیلڈ میں متحرک رہیں، متواتر مانیٹرنگ جاری رکھیں، پولیس ٹیمیں ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں۔

 بلال صدیق کمیانہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرا نیٹ ورک کے ذریعے شاہراہوں اور اہم مقامات کی نگرانی جاری رکھی جائے۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع 15 یا قرینی تھانے میں دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ کے اندر نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید