• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایرانی، روسی سفیر کی ملاقاتیں، حملے میں جانی نقصان پر تعزیت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے الگ الگ ملاقات کی۔

روسی اور ایرانی سفیر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

علاوہ ازیں آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کرکے آذربائیجان کے صدر، حکومت اور عوام کی جانب سے دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید