صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ے کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ بھارت عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی مدد کر رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین سے دہشت گرد عناصر کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی اجازت دے کر جرائم میں شراکت دار بن گئے ہیں۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ کچھ ممالک نہ صرف ان کی براہِ راست مالی معاونت کرتے ہیں بلکہ انہیں تکنیکی اور عسکری ذرائع بھی فراہم کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو نائن الیون سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔
صدرِ زرداری نے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی پر عالمی رہنماؤں اور ممالک کا شکریہ ادا کیا۔