صوابی(نمائندہ جنگ ) مسلم آباد کوٹھا ضلع صوابی میں نامعلوم ملزمان نے افغان مہاجر کو موت کے گھاٹ اُ تار دیا نور محمد شاہ سکنہ افغانستان حال مسلم آباد کوٹھا نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات ان کے بھائی یوسف خان کو گھر سے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کے ہلاک کر دیا ملزمان اور وجہ قتل معلوم نہیں ٹوپی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔