• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے محمد خان لہڑی و دیگر کی ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ سمیت سیاسی و قبائلی شخصیات کی ملاقاتیں ، ملاقاتوں میں سیاسی قبائلی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے صوبائی مشیر کو آگاہ کیا جس پر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر مسائل کے حل کی ہدایت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان میں آباد تمام اقوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لئے وہ عوامی مسائل سن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی کوشش ہے کہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں اور اس سلسلے میں تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید