• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کادورہ کوئٹہ پریس کلب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے ڈویژنل صدر حافظ ادریس ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر شکر خان رئیسانی اور صوبائی ترجمان حنظلہ عماد نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا ، پریس کلب پہنچنے پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور رند ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین ، سیکرٹری فنانس عصمت امان سمالانی سمیت دیگر عہدیداروں اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کا استقبال کیا ۔ ملاقات میں مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کریں گے اس موقع پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور رند نے مرکزی مسلم لیگ کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید