• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صنفی مساوات کےموضوع پراجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این وومن اور جرمن سفارت خانے کے تعاون سے صنفی مساوات اور انصاف تک خواتین کی موثر رسائی کے موضوع پر اہم اجلاس ہوا جس میں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل ، نیشنل پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر اسحٰق بلوچ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء کو جاری منصوبوں کے اغراض و مقاصد ، سرگرمیوں اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان کے چھ اضلاع میں خواتین کے لیے علیٰحدہ پولیس اسٹیشن قائم کیے جاچکے ہیں تاہم ان اداروں تک خواتین کی محفوظ ، بااعتماد اور مساوی رسائی یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ صنفی مساوات کے فروغ اور صنفی انصاف کی فراہمی کے لیے مردوں کا مؤثر کردار ناگزیر ہے ۔ اجلاس سے ڈاکٹر اسحٰق بلوچ ، خاتون وکیل صباح قمر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔
کوئٹہ سے مزید