• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربت ، بے روزگاری کا خاتمہ تعلیم کی بدولت ممکن ہے، مجید بادینی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان و پارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو تعلیم کی ضرورت ہے ، جماعت اسلامی کی تعلیمی ، سماجی ، پارلیمانی خدمات اور دیانتداری و احتساب کا نظام دوسروں سے مختلف ہے ، بلوچستان سے غربت ، جہالت ، بے روزگاری کا خاتمہ معیاری تعلیم کی بدولت ممکن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الہدیٰ گرلز ہائی اسکول ڈیرہ اللہ یار میں کلاس دہم کی الوداعی تقریب کے موقع میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارں بیٹیاں اور بہنیں تعلیمیافتہ ہوجائیں تو ہمارے خاندانوں کے خاندان تعلیم یافتہ ہوجائیں گے ، تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے اور بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبات شرعی پردے میں رہتے ہوئے جدید دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے عصری و دینی تعلیم حاصل کریں ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری بیٹیاں و بہنیں نصیرآباد وجعفرآباد کو تعلیم یافتہ و ترقی یافتہ بنائینگی ۔ انہوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ وہ محنت و لگن کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں اور ملک و قوم کا مستقبل روشن بنائیں ۔
کوئٹہ سے مزید