• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب ہڑتال ، تاجروں نے حکومتی پالیسیاں مسترد کردیں،مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ، یٰسین مینگل ، عمران ترین ، سید عبدالخالق آغا ، حاجی ہاشم کاکڑ ، حاجی ظفر کاکڑ ، سید محمد جان آغا ، نقیب کاکڑ ، اتحاد تاجران کے صدر حسن آغا ، شاہ رضا ، حاجی داؤد آغا سمیت دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر رضا کارانہ طور پر کامیاب ہڑتال کرکے تاجروں نے حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ، حکومت کی غلط پالیسیوں کی بدولت بارڈر بندش اور کراچی پورٹ پر 8 ہزار کنٹینر پھنسے ہوئے ہیں جس سے تاجروں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کے تاجروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کامیاب ہڑتال کرکے حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کیا حکومت اپنی تاجر ، ٹرانسپورٹر اور عوام دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی ، معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے تجارت دوست ، عوام دوست پالیسیاں ترتیب دے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید