• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجرکاری میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، عوامی سماجی حلقے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عوامی و سماجی حلقوں کی رائے ہے کہ شجرکاری کے ذریعے شہر کے حسن کو دوبالا کیا جاسکتا ہے اس کیلئے حکومت سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، درخت نہ صرف ماحول کی بہتری کاباعث ہوتے ہیں بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں ہر سال موسم بہار میں صرف شہر کی چند ایک شاہراہوں پر درخت لگانے پر اکتفا کیا جاتا ہے جبکہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ان میں سے بھی اکثر مرجھا جاتے ہیں صرف شہر کی اہم شاہراہوں تک شجرکاری کو محدود رکھا جاتا ہے ، نواحی علاقوں او اندرون صوبہ کو اس مہم میں نظرانداز کر دیا جاتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہے تویونین کونسل کی سطح پرعوام کو اعتماد میں لینا ہوگا اور عوام میں درخت کی حفاظت اور اس کی دیکھ بھال کے حوالے سے شعور بھی پیدا کرنا ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید