• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا، ماہرین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کینسر کے مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی سالانہ تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے، کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے، خدشہ ہے کہ 2032ء تک کینسر کے مریضوں کی تعداد 2کروڑ 50لاکھ تک ہو سکتی ہے یہ باتیں ممتاز معالج ڈاکٹر عظیم اللہ آصف گورایا،ڈاکٹر سادیہ خان ناصر،ڈاکٹر فرح دیبا،ڈاکٹر سماویہ یونس نے آگاہی سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیں طبی ماہرین نے کہا کہ ہر سال تقریباً 80لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں پاکستان میں صورتحال سب سے زیادہ خراب ہوچکی ہے جہاں ہر سال تقریباً 3لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہو جاتے ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کو سب سے زیادہ چھاتی کا سرطان ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں مرد سب سے زیادہ زبان جبڑے اور حلق کے کینسر کاشکار ہوتے ہیں ماہرین نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں اس مرض کے متعلق شعور و آگاہی پھیلائی جائےتا کہ بروقت تشخیص ہوسکے اور علاج ممکن ہو۔
کوئٹہ سے مزید