• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی مدد جتک کو صوبائی وزیر بننے پر مبارکباد

کوئٹہ ( پ ر ) پیپلز پارٹی کےممبر صوبائی ایگزیکٹو میر صوبدار جتک حاجی امین دہوار اور احمد جان ترین نے میر علی مدد جتک کو صوبائی وزیر داخلہ بننے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہےکہ میر علی مدد جتک صوبے کے وسیع تر مفادات کو ترجیح دیں گے اور صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پرامن جماعت ہے اور ملک میں امن و امان کے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید