• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی تمام اقوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، امیر حمزہ زہری

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی مشیر برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی، پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ سمیت مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران اہم سیاسی، قبائلی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل سے صوبائی مشیر کو آگاہ کیا، جس پر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کی تمام اقوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اسی لیے مشکل حالات کے باوجود وہ کوئٹہ میں موجود رہ کر عوامی مسائل سن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی کوشش ہے کہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے خطیر رقم مختص کی جا رہی ہے تاکہ بلوچستان میں احساسِ محرومی کا ازالہ کیا جاسکے ملاقات کرنے والوں میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز حاجی محمد خان لہڑی، صوبائی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ربانی خان کاکڑ، چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری، وائس چیئرمین میر راوت خان زہری، پیپلز پارٹی کے رہنماء عبدالباقی مردانزئی، میر اکبر جتک، میر محمد عالم جتک، حاجی عبدالخالق زہری، مختیار زہری اور دیگر شامل تھے۔
کوئٹہ سے مزید