• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کور کمیٹی کے ارکان نسیم الرحمٰن خان ، میر یونس بلوچ ، فرید افغان ، چودہری شبیر ، نوراللہ لہڑی ، ملک مصلح الدین مینگل ، حیدر اچکزئی ،شاکر احسان محمد حسنی ، سردار سحر گل خان خلجی ، عبدالفتح جمالی اور ارباب اقبال کاسی نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو فوری قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پوری انسانیت اور امن پر حملہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملک ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل اور وطن عزیز کو امن و سلامتی نصیب کرے۔
کوئٹہ سے مزید