• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں واقع امام بارگاہ میں خودکش حملے کی مذمت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع امام بارگاہ میں خودکش حملے کی مذمت کی ہے پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جارحانہ کاروائیوں اور خطہ کو جنگ میں جھونکنے کی سامراجی سازش کا نتیجہ ہے کہ بیرونی قوتیں پاکستان میں فرقہ واریت کو بھڑکانے میں سرگرم ہیں اے ڈبلیو پی بلوچستان کا موقف ہے کہ پاکستان کے عوام روز اول سے سامراج مخالف ہیں اور وہ امریکہ کو دنیا بھر کے عوام کا دشمن نمبر ایک تصور کرتے ہیں اور پاکستان کے باشعور عوام ایسی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے اور دہشت گردی اور عالمی سازشوں کا مکمل قومی اتحاد کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید