• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BHCC کا مریضوں کے تحفظ سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن (بی ایچ سی سی)نے مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم اقدام کے تحت اپنے دفتر میں اسپتالوں سے منسلک لیبارٹریز کے انتظامی عملے اور اسٹاف کے لئے کلیدی مریض تحفظ کے شعبہ جات کے پی ایس اے سے متعلق ایک آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا فوکل پرسن ڈاکٹربسم اللہ کاکڑ کے مطابق سیشن میں مریضوں کی سلامتی کوالٹی ایشورنس کے نظام کو بہتر بنانے اور لیبارٹری سروسز میں مقررہ حفاظتی و ریگولیٹری معیار پر عملدرآمد پر زور دیا گیا شرکا کو درست تشخیص، خطرات میں کمی اور محفوظ طبی خدمات کی فراہمی میں کے پی ایس اے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔دریں اثنا، بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے کمیشن کے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت رجسٹریشن کی فزیکل ویری فکیشن کے لیے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز (چلڈرن اسپتال)کوئٹہ کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران اسپتال انتظامیہ اور متعلقہ عملے کو KPSA کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں کوالٹی امپروومنٹ، مریضوں کے تحفظ اور طے شدہ پروٹوکولز پر عملدرآمد پر خصوصی توجہ دی گئی۔بی ایچ سی سی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بلوچستان بھر میں محفوظ، معیاری اور جوابدہ طبی خدمات کے فروغ کے لیے صحت کے اداروں کے ساتھ تربیتی اور نگرانی کے اقدامات جاری رکھے گا۔
کوئٹہ سے مزید