• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے 26 مقدمات درج، شہری نقدی اور قیمتی مال سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے ملازم فیضان اقبال سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی موبائل فونز وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صدر کے علاقے محمد طاہر سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل وغیرہ لوٹ کر لے گئے تھانہ الپہ کے علاقے محمد عاصم سے ڈاکووں نے نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سمیرا بی بی کا موبائل جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے چھین لیا جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے عامر حیات کا میٹر بجلی شاہ رکن عالم کے علاقے روزی خان سیتل ماڑی کے علاقے طارق شکیل کے موبائل فونز و نقدی راشد خان کے مویشی و غیرہ دہلی گیٹ کے علاقے محمد طلحہ تھانہ دولت گیٹ کے علاقے عبدالنافع لوہاری گیٹ کے علاقے توصیف ربانی کی موٹرسائیکلیں حرم گیٹ کے علاقے عمر اصغر کی نقدی سپیئر پارٹس ارشاد بیگ کے موبائل فونز مظفر آباد کے علاقے اظہر حسین کی لکڑی شاہ شمس کے علاقے تنویر ساجد کی موٹر وغیرہ ممتاز آباد کے علاقے زبیر کی موٹرسائیکل مخدوم رشید کے علاقے جاوید شاہ کا انورٹر صدر شجاع آباد کے علاقے راشد حسین کا سامان محمد بخش کی گائے سٹی جلالپور کے علاقے الطاف حسین کا سامان صدر جلالپور کے علاقے عاشو مائی بچھڑی وغیرہ ملک اسلم کی بیٹریاں گلگشت کے علاقے جاوید احمد کا سامان اشرف کی موٹرسائیکل اور بی زیڈ کے علاقے مقدس حمید کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔
ملتان سے مزید