• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو لوٹنے کے ملزم کی عبوری ضمانت

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد نعیم نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ چہلیک نے گز شتہ سال ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے پر مقدمہ نمبر 1089/24 درج کیا اور اس مقدمہ کی بنیاد پر اسے گرفتار کر کے جیل بھجوانا چاہتے ہیں جبکہ وہ بے گناہ ہے۔
ملتان سے مزید