• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانیوال میں 140 ٹن جعلی و غیر معیاری پاپڑ برآمد، فیکٹری بند، مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خانیوال میں 140 ٹن آر سے بنے جعلی و غیر معیاری پاپڑ برآمد فیکٹری بند کردی ،مشہور برانڈز کی نقلی پیکنگ اور کھلے آئل کا استعمال، مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ایک بڑے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں 140 ٹن آر (ناقص خام مال) کی موجودگی پائی گئی۔ یہ مٹیریل بچوں کے لیے غیر معیاری پاپڑ اور سنیکس تیار کرنے میں استعمال ہو رہا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے 40کلو تیار شدہ غیر معیاری سنیکس جو انسانی صحت کے لیے مضر تھے۔30کلو جعلی پیکنگ مٹیریل جس پر مشہور برانڈز کے نام درج تھے تاکہ عوام کو دھوکہ دیا جا سکے۔20 لیٹر کھلا اور ناقص آئل برآمدکر کے تلف اور سخت قانونی ایکشن لیتے ہوئے فیکٹری کے مالک کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کروائی۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ جب تک فیکٹری کی مکمل اصلاح نہیں ہو جاتی اور معیار کے تقاضے پورے نہیں کیے جاتے تب تک پروڈکشن مکمل طور پر بند رہے گی۔اصل کے نام پر نقلی خوراک کی تیاری فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بچوں کی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔
ملتان سے مزید