• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹریکٹر کمپنیوں کو واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کر دی، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز چند سینٹری ورکرز نے اپنی ٹھیکدار کمپنی کی جانب سے کی گئی تنخواہوں میں کٹوتیوں اور پرانے واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاج اور علامتی ہڑتال کی جس پر کمپنی انتظامیہ کی جانب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ کنٹریکٹر کمپنیوں کو فوری طور پر واجبات کی ادائیگی کی ہدایت جاری کی گئی، جس کے بعد ورکرز نے ہڑتال ختم کر دی۔انہوں نے کہا کہ نجی ٹھیکیدار کمپنیوں کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم میں غیر حاضر پائے جانیوالے ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کی گئیں باقاعدگی سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے تمام ورکرز کو بلا تعطل تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں ،عابد حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ ورکرز کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کنٹریکٹر کمپنیوں کو حتمی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید